Dec 19, 2017 04:56 pm
views : 570
Location : District Council
Peshawar- Speaker KPK Assembly Asad Qaiser Addresses
پشاور،خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کنٹریکٹ پربھرتی کئے گئے اساتذہ کو مستقل کر نیکی تقریب
پشاور ڈسٹرکٹ کونسل میں کانٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے اساتذہ کو مستقل کرنے کی
تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی اسپیکرخیبر پختونخوا اسد
قیصر تھے، اس موقع پر مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ این ٹی ایس کی بدولت قابل
اساتذہ کو مستقل کیا جارہا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے کانٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے اساتذہ کو مستقل کرنا
شروع کر دیا،ضلعی کونسل میں اساتذہ کو مستقل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے
ہوئے اسپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ این ٹی ایس کی بدولت قابل
اساتذہ کو نوکریوں پر بھرتی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں
میرٹ کی پاسداری کی جارہی ہے۔
تقریب میں اسد قیصر نے اسکول اور کالجز کے 34 اساتذمیں مستقلی کے لیٹر
تقسیم کئے جن میں 22 خواتین اساتذہ اور12 مرد اساتذہ کو مستقل کیا گیا
ہے،مستقل ہونے والے اساتذہ کی جانب سے صوبائی حکومت کے اقدامات کو
سراہاگیاہے۔
فرح ناز نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ
کو مستقل کرنے کے پی کے حکومت کا بڑا کارنامہ ہے جبکہ اساتذہ پہلے سے زیادہ
لگن سے کام کریں گے۔