کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی زیرصدارت سیکیورٹی اجلاس
کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی زیرصدارت سیکیورٹی
اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف اقدامات کو مزید موثراور نتیجہ
خیز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی مقامات ، اسکولوں ، مساجد اور امام
بارگاہوں کی حفاظت کو مزید موثر بنایا جائے گاجبکہ تمام ادارے دہشتگردوں
کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کریں گے او رشہر کے مختلف حصوں میں مزید
ٹراماسینٹر قائم کیے جائیں گے ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ
ہماری پولیس اور سیکیورٹی اہلکار قابل اور بہادر ہیں ،ہمیں مزید جرت اور
بہادری سے بچے کچے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔
اجلاس میں صوبائی وزراء ، چیف سیکریٹری ، سیکریٹری داخلہ ، آئی جی پولیس اور دیگر حکام نے شرکت کی۔