Dec 19, 2017 06:53 pm
views : 567
Location : Different Areas
Karachi- Sindh Rangers Targeted Action, 5 Criminals arrested
کراچی ، سندھ رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی ، 5ملزمان گرفتار
پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے5ملزمان کو گرفتار کیا۔ یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں تھے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے میں رینجرز نے بھتہ وصولی
کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے4 ملزمان محمدفیصل، محمد عامر، ساجد علی
اور محمد رمضان کو گرفتارکر لیا۔
ترجمان کے مطابق ناردرن بائی پاس کے علاقے میں ہمدرد یونیورسٹی کے نزدیک
رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بجری سے لوڈ شْدہ ایک ڈمپر نمبرٹی یو ڈی۔120
میں خفیہ طریقے سے چھپایا گیا 25000/۔ لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکرلیا اور ملزم
خیر عالم کو بھی گرفتارکر لیا۔ملزم ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔
چار ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس جبکہ ایک ملزم کوبمعہ ڈمپر اور ایرانی ڈیزل کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔