اسلام آباد،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے وفد سے ملاقات
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ذرائع ابلاغ کو اس کے پیشہ
وارانہ فرائض کی ادائیگی میں ہر ممکنہ سہولت فراہم کرتی رہے گی۔
وزیر اعظم نے آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے وفد سے ملاقات کی ،وفدنے
میڈیا انڈسٹری کو درپیش مختلف مسائل کو اجاگر کیا،ملاقات میں قومی اہمیت کے
امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ میڈیا تنظیموں کی طرف سے اٹھائے گئے
مسائل پر مناسب غور کیا جائے گا،اور میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل حل کرکے
ہر ممکن سہولیت دی جائیگی، جس سے وہ اپنی کام کو بہتر انداز میں کر سکیں
گے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کے بہترین مفاد میں حکومت
چلتی رہنی چاہیے بطور وزیراعظم انہیں کسی اندر یا باہر کے پریشر کی پروا
نہیں اور نہ ہی کسی قیمت پر اسمبلی توڑوں گا۔
وزیر اعظم نے مزید کہاانہیں ملک میں کہیں سیاسی عدم استحکام نظر نہیں آتا
اگر کسی کو وہ پسند نہیں ہیں تو بے شک انکے خلاف عدم اعتماد لے آئے، انہوں
نے کہا کہ سول اور ملٹری تعلقات اچھی ڈگر پر چل رہے ہیں اور ہر بڑے مسئلے
پر سول اور ملٹری قیادت سر جوڑ کر بیٹھتی ہے اور فیصلے کرتی ہے۔