کراچی، اہلیانِ شاہ فیصل کالونی کی جانب سے سوئی گیس کی لو ڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے رہائشیوں کی جانب سے گیس کی اکثر وبیشتر لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے سامنے کئے جانے والے مظاہرے میں خواتین ،بزرگ اور بچوں کی بہت بڑی تعداد شریک تھی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر گیس دو ، گیس دو
،احتجاج احتجاج، گیس کی لوڈشیڈنگ نامنظورنامنظور جیسے دیگر نعرے درج تھے
جبکہ مظاہرین میں سے کچھ افراد کے ہاتھوں میں سوئی گیس کے بل بھی تھے جن
پرپرانی ریڈنگ کے حساب سے رقم درج تھی جبکہ صارفین کا کہنا تھا کہ اگر گیس
کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے تو گیس کا بل بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے حساب سے
دیا جائے۔
مظاہرین نے گورنر سندھ ، حکومت اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ فوری طور پر ختم کرائی جائے۔