کراچی، کے ایم سی کا بلدیہ ٹاؤن میں شادی ہالوں کے خلاف آپریشن کئی ہال مسمار
میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں بڑی کارروائی کا اعلان کے بعد رفاعی
سمیت 20 ہزار سے زائد پلاٹوں پر قبضہ ہٹانے کاسلسلہ جاری ہے، کے ایم سی
اینٹی انکروچمنٹ ٹاسک فورس کی جانب سے بڑے آپریشن کا آغازہوگیا ہے جس کے
دوران مزاحمت روکنے کے لیے رینجرز اور پولیس کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔
میونسپل کارپوریشن نے کارروائی کرتے ہوئے بلدیہ ٹاؤن میں رفاہی پلاٹوں پر
قائم شادی ہال مسمارکردیے ہیں،بھاری مشینری کی مدد سے اشدی ہالوں کو مسمار
کیا گیا جبکہ ہالوں میں موجود کرسیاں، ٹیبلیں اور دیگر سامان اپنے قبضے میں
لے لیا ہے۔
دوسری جانب کے ڈی اے حکام کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر محکمہ انسداد
تجاوزات نے گلشن اقبال، نیپا چورنگی، گلستان جوہر اور فیڈرل بی ایریا میں
کارروائی کرتے ہوئے رفاہی پلاٹس پر قائم 10سیزائد شادی ہالز سمیت دیگر
غیرقانونی تعمیرات کو بھی مسمار کردیاہے۔
واضح رہے کہ کے ڈی اے کے دوہفتے سے زائد جاری آپریشن کے دوران 90 سے زائد
شادی ہالز، غیرقانونی تعمیرات سمیت دیگر تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے رفاہی پلاٹس قبضہ کیس
میں کے ایم سی اور ضلعی کارپوریشنز کو 2 ماہ میں شہر کے 35 ہزار پلاٹس سے
قبضہ ختم کرانے کا حکم دیاتھا۔