لاہور ،و زیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے زیرتعمیر منصوبے کا دورہ
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لندن سے واپسی کے بعد پاکستان کڈنی
اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے زیرتعمیر منصوبے کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ
پنجاب اعلی الصبح سائٹ پر پہنچے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے منصوبے کے پہلے
مرحلے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے زیر تعمیر منصوبے کے
مختلف حصے دیکھے اور ضروری ہدایات جاری کیں۔وزیراعلیٰ نے میڈیکل آلات کی
تنصیب پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق و زیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا
پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ کا منصوبہ پاکستان کی تاریخ کا اپنی
نوعیت کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے کو جلد پایہ
تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل اور توانائیاں بروئے کار لائی
جائیں۔میں آج لندن سے واپسی پر سیدھا منصوبے کی سائٹ پر آیا ہوں۔
محمد شہباز شریف نے مزید کہامنصوبے پر دن رات کام جاری رکھا جائے۔پاکستان
کی ہیلتھ کیئر کی تاریخ میں یہ منصوبہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ جگر اور
گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے یہ ہسپتال سٹیٹ آف دی آرٹ
ہوگا۔متعلقہ صوبائی وزیر، سیکرٹری اور متعلقہ حکام اپنے دفاتر سائٹ پر
منتقل کرکے کام کی خود نگرانی کریں۔
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی
ٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کے صدر ڈاکٹر سعیداختر، سیکرٹری صحت، ڈی جی ایل ڈی
اے، چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب اور متعلقہ
حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔