Dec 19, 2017 08:50 pm
views : 497
Location : Muhammad Ali Johar Road
Peshawar- Fire in Plastic Market
پشاور،پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی،لاکھوں رہپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر
پشاور کے علاقے کوہاٹی میں پلاسٹک کے گودام میں اچانک اگ بھڑک اٹھی،لاکھوں
روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،فائربریگیڈ عملے نے اگ پر قابو
پالیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پشاور کے علاقے کوہاٹی میں محمد علی جوہر روڈ پر
پلاسٹک کے گودام میں اچانک اگ بھڑک اٹھی جس نے گودام کو اپنی لپیٹ میں
لےلیا،واقع کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسیکیو کی ٹیمیں موقع پر
پہنچ گئیں اور آگ پرقابو پالیاہے،آگ سے گودام میں لاکھوں روپےمالیت کا
سامان جل کرخاکسترہوگیا ہے۔
گودام کے مالک لال محمد نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ واقعے کی انکوائری ہونی چاہیے،کمیٹی والوں نے پانی نہیں دیا
جبکہ ریسکیو والے ھبی ایک گھنٹے بعد آئے۔
ترجمان ریسکیو1122 بلال فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی چھ گاڑیاں یہاں
موجود رہیں جبکہ 40 سے زائد اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا،علاقہ تنگ ہونے
کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔