Dec 20, 2017 02:50 pm
views : 618
Location : Different Places
Karachi- Provincial Interior Minister Sohail Anwar Siyal visits different places
کراچی،وزیر داخلہ سندھ کا شہر میں مختلف عبادت گاہوں کو دورہ
وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے کلفٹن مندر، صدر میں قائم سینٹ پیٹرک
چرچ اور بوہرہ جماعت خانہ کا خصوصی دورہ کیا اور سیکورٹی اقدامات کا جائزہ
لیا اور اس حوالے سے مزید ضروری ہدایات دیں۔
وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ سیکورٹی فرائض میں کسی بھی قسم کی غفلت اور
لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، دورے کے موقع پر سینٹ پیٹرک چرچ اور
بوری جماعت خانہ کے منتظمین نے وزیر داخلہ سندھ کو انکی آ مد پر شکریہ ادا
کیا اور سیکورٹی اقدامات کو باعث اطمینان قرار دیا۔
وزیرداخلہ سندھ نے اس موقع پرسیکورٹی اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے
پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اقلیتی برادری کی عبادت
گاہوں اورپبلک مقامات کی سیکورٹی کو فول پروف اور سخت کیا جائے، سہیل انور
سیال نے پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ تمام عبادت گاہوں پر تعینات خصوصی
نفری کو اس امرکا پابند بنایا جائے اور انھیں باقاعدہ بریف کیا جائے کہ وہ
انتہائی الرٹ اورچوکنا رہتے ہوئے سیکورٹی کے مجموعی امور کو غیر معمولی
بنائیں۔
دورے کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی ساؤتھ،ایس ایس پی ساؤتھ اورایس پی کلفٹن بھی انکے ہمراہ موجودتھے۔