کراچی، ایکسپو سینٹر میں جاری 13 ویں بلڈ ایشیاء نمائش تیسرے روز بھی جاری
کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری تین روزہ 13 ویں بلڈ ایشیاء نمائش تیسرے روز
بھی جاری ہے،یہ نمائش تعمیرات، رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ انڈسٹری کی بڑی نمائش
ہے جو ہر سال ای کامرس گیٹ وے پاکستان کی جانب سے منعقد ہوتی ہے، بلڈنگ و
تعمیرات کے شعبہ میں زیادہ صلاحیت پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے اس نمائش کے
انعقاد میں کنسٹرکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان (سی اے پی) اور آل کراچی ماربل
انڈسٹریز ایسوسی ایشن کا تعاون حاصل ہے۔
نمائش میں 350 سے زائد مقامی کاروباری اداروں اور 550 غیر ملکی کمپنیوں نے
600 سے زائد اسٹالز پر اپنے آلات، مٹیریل، خدمات اور متعلقہ شعبوں میں
تکنیک پر مشتمل جدید ٹیکنالوجی کی نمائش کی، نمائش میں 17 ممالک بشمول چین،
ایران، اٹلی وغیرہ جیسے ترقی پسند ممالک کی بڑی شرکت دیکھی گئی، 13 ویں
بلڈ ایشیاء میں سی پیک کنسٹرکشن کانفرنس، پراپرٹی ایشیا، سٹون فیئر
ایشیااور فرنیچر ایشیاء جیسے فورمز بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر نمائش میں آئے شہری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ نمائش میں ایران اور دیگر ممالک کے ٹائلز دیکھیں جبکہ
دیگر جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی معلومات ملی ہیں۔
ایک اور شہری نے کہاآنے والا قوت بہت اچھا ہے جبکہ سی پیک کے حوالے سے بھی
مثبت اشارے مل رہے ہیں جس میں ہمارے لوگوں کے لئے آگے بڑھنے کے کافی مواقع
موجود ہیں۔