Dec 20, 2017 05:32 pm
views : 552
Location : Jinnah Stadium
Islamabad- Information Minister Maryam Aurangzeb in wheel Chair Cricket Tournament
اسلام آباد،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد میں آل پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا،
ایونٹ میں ملک بھر سے ٹیموں نے حصہ لیا،تقریب کی مہمان خصوصی وزیر مملکت
برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب تھیں۔
پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم
اورنگزیب نے کہا کہ س طرح سول سوسائٹی اور کارپوریٹ سیکٹر نے آواز اٹھائی
قابل تحسین ہے لیکن یہ ذمہ داری حکومت کی تھی،پارلیمنٹ میں معزوروں کے حقوق
کے حوالے سے قرارداد پیش کی ہے اور میں یہ یقین دلاتی ہوں کہ پنجاب
اسپورٹس بورڈ کی نئی عمارت میں معزوروں کے لئے تمام سہولیات موجود ہوں گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں تمام کھلاڑیوں کو
خراج تحسین پیش کرتی ہوںآپ کے اندر وہ صلاحیت موجود ہے جو ہمارے اندر شاید
موجود نہ ہوں،میں خود چودہ سال ویل چئیر پر رہی ، آپ کے درد کو سمجھ سکتی
ہوں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے تھا کہ کوئی ایسا ماڈل ضرور ہونا چاہیے کہ ان
لوگوں کی آواز ہر سیکٹر تک پہنچائی جاسکے،حکومت گائیڈ لائین ہی دے سکتی ہے،
لیکن بحیثیت قوم ہمیں یہ بیڑا اٹھانا ہوگا۔
کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ان طرح کے ایونٹس سے ان کوآگاہی ملتی ہے،ہم کسی سے
کم نہیں ہیں،ہمیں اپنی قابلیت دکھانی ہے نا کہ اپنی ڈس ابلیٹی، ہمیں اپنی
اس کمی کو اپنی طاقت بنانا ہے۔