بھکر،پولیس کی کامیاب کاروائی ،بین الصوبائی بیٹری چور گینگ گرفتار
بھکرمیں پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی بیٹری چور گینگ کو
گرفتارکر لیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے سترلاکھ سے زائد کی چوری شدہ
بیٹریا ں برآمدکر لی گئی ہیں ۔
ڈی پی او بھکرخالد مسعود چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
بھکر پولیس کو کچھ عرصہ سے شکایات موصول ہورہی تھیں کہ کچھ نامعلوم ملزمان
موبائل کمپنی ٹاورز سے بیٹریا ں چوری کررہے ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے ڈی
ایس پی کلورکوٹ کی قیادت میں ٹیم بنائی گئی، ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے
ہوئے بین الصوبائی بیٹری چور گینگ کے نوکارکنان گرفتار کرلئے ہیں جن کے
قبضے سے سترلاکھ روپے سے زائد کی بیٹریا ں برآمد کرلی گئی ہیں ۔
ڈی پی اونے کہا کہ ملزمان بھکر اور دیگر جگہوں سے بیٹریاں چوری کرکے انہیں
فیصل آباد اور لاہور کی مارکیٹوں میں فروخت کرتے تھے ، دورانِ تفتیش ملزمان
نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے لیہ ،میانوالی ، گوجرانوالہ ، اوکاڑہ اور
دیگر اضلاع میں بھی چوریا ں کی ہیں۔