Dec 20, 2017 06:22 pm
views : 614
Location : Central Police Office
Karachi- Provincial Interior Minister Sohail Anwar Siyal chairs high level meeting regarding Christmas
کراچی،وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت قائداعظم ڈے اور کرسمس ڈے پر سیکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں وزیرداخلہ سندھ سہیل انور کی صدارت میں ایک
اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد یوم قائداعظمؒ اور کرسمس
ڈے کے موقع پر پولیس سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لینا اور ضروری
ہدایات جاری کرنا تھا۔
اجاسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ کوئٹہ چرچ پر دہشت حملے
کے تناظر میں قائداعظم ڈے،باالخصوص کرسمس ڈے کی تقریبات کے موقع پر
سیکیورٹی کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
سہیل انورسیال نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے علاقوں میں قائم ناصرف
گرجاگھروں بلکہ اقلیتی برادری کے دیگر مذہبی مقامات اور آبادیوں کے حفاظتی
اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے،وزیرداخلہ سندھ نے مزید کہا
کہ مزار قائد اور اسکے اطراف میں متعلقہ سیکیورٹی اور ٹریفک کے جملہ
اقدامات کو ہرسطح پر مربوط اور مؤثر بنایا جائے اور اس ضمن میں تیار کردہ
کنٹی جینسی پلان پر خصوصی فوکس رکھا جائے۔
وزیر داخلہ نے بوہری جماعت خانہ کے روحانی پیشواسیدنا برہان الدین ودیگر
غیرملکی مندوبین سمیت پرنس کریم آغا خان کی آمد پر بہترین سیکیورٹی اقدامات
پر سندھ پولیس کو شاباش دی اور بتایا کہ سیدنا برہان الدین نے بھی
سیکیورٹی کے عمدہ اقدامات کو لائق ستائش اور باعث اطمینان قرار دیا ہے۔
اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ،ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمدمہراور
ہیڈ کوارٹرز سندھ اسپیشل برانچ،سی ٹی ڈی ایسٹ، ویسٹ، ساؤتھ زونز کے ڈی آئی
جیز سمیت دیگر پولیس رینج کے ڈی آئی جیز نے بھی شرکت کی۔