Dec 20, 2017 06:43 pm
views : 563
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab meets 107 National Management Course Delegation
لاہور، گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ سے107 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاءِ کے وفد کی ملاقات
گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ سے107 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاءِ کے 70 رکنی وفدنے ملاقات کی ۔
اس موقع پر گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں
پر سیاست کرنے والوں کیلئے اب اپنی سیاست چمکانے کیلئے کوئی ایشو باقی
نہیں رہا ہے ، یہ عہدے ، اقتدار ، اور اختیارات سب پاکستان کی مرہونِ منت
ہیں، گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت کاکام عوام پر حکمرانی کرنا نہیں ہے بلکہ
ان کی امنگوں کی ترجمانی کرنا ہے۔
گورنر ہاؤس میں وفد سے ملاقات کے دوران ملک رفیق رجوانہ نے کہا کہ ملک کے
وقار کو بلند رکھنا اور عوام کے مسائل کو حل کرناسرکاری فرائض کی بنیاد
ہونی چاہئے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں فوجی قیادت کی طرف سے دی گئی بریفنگ پر انہوں نے کہا کہ
فوجی قیادت کی طرف سے پارلیمنٹ ہائس میں اسپیکر کو بریفنگ دینا جمہوری
تاریخ کا سنہرا باب ہے۔