اسلام آباد،وزیراعظم شا ہدخاقان عباسی کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے اجلاس
وزیراعظم شا ہدخاقان عباسی کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے
اجلاس ہوا، جس میں سرکاری دفاتر میں جدید نظام ای سوٹ کے حوالے سے اقدامات
کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعظم ہاؤس سے جری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شا ہد خاقان عباسی
کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے اجلاس میں وزیر مملکت برائے
انفارمیشن و ٹیکنالوجی انوشہ رحمان اور سینئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں سرکاری دفاتر میں جدید نظام ای سوٹ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔