Dec 20, 2017 08:28 pm
views : 578
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 288 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 288 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسرے روز (20دسمبر2017) کو
مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 288 پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ 38208 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز مثبت
زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 415 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 206 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،181 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 28 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔