Dec 20, 2017 08:54 pm
views : 565
Location : Gymkhana Ground
Peshawar- Wheel Chair Cricket Match
پشاور، ضلع کونسل ممبران کاخصوصی افراد کے ساتھ ویل چیئر پر کرکٹ میچ
پشاور میں پہلی مرتبہ ضلع کونسل ممبران نے خصوصی افراد کے ساتھ ویل چیئر پر
کرکٹ میچ کھیل کر تاریخ رقم کردی ،میچ میں خصوصی افراد نے ضلع کونسل
ممبران کو 56 رنز سے شکست دے دی لیکن کونسل ممبران نے خصوصی افراد بن کر سب
کے دل جیت لیئے ۔
پشاور جم خانہ گراونڈ میں خصوصی افراد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے
مقررہ اٹھ اورز میں 106 رنز کا ہدف دیا جس میں احسان بائیس رنز کے ساتھ
نمایاں رہے جواب میں ضلعی کونسل کی ٹیم صرف پچاس رنز بنا سکی ۔
بائس رنز اور تین وکٹ لینے پر احسان مین آف دی میچ قرار پائے منتظمین کا
کہنا ہے کہ اس میچ کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ خصوصی افراد کا
خاص خیال رکھا جئے اور ان کے ہاتھ اور پاوں بن کر معاشرے کے مفید شہری
بننے میں اپنا کردار ادا کیا جائے، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ میچ کا انعقاد
خوش آئند ہے جبکہ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
ضلعی کونسل اورا سپورٹس کمیٹی کے چیئر مین رضا محمدخان نے ذرائع ابلاغ عامہ
کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم خود معزورافراد کے ساتھ وہیل
چیئر پر کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ یہ عمل کافی تکلیف دہ ہے اس سے ہمیں اندازہ
ہوا ہے کہ معزور افراد ہم سے زیادہ اچھے شہری ہیں۔
میچ میں شریک کھلاڑی ذبیح اللہ نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ہمیں سہولیات
فراہم کرے ہم کھیلنے کے لئے بیٹ بال اپنے ساتھ لائے ہیں جو حکومت کو فراہم
کرنا چاہیے۔
میچ سے قبل ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرنے والے کھلاڑی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے یہ میچ ہم ہی جیتیں گے۔