Dec 20, 2017 09:00 pm
views : 573
Location : Opposition Chamber
Islamabad- President Sent Gajrela to Opposition Leader
اسلام آباد،صدرمملکت ممنون حسین کااپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو گاجر حلوے کا تحفہ
صدرمملکت ممنون حسین نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو گاجر حلوے کا تحفہ
بھیجا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر کو بھی صدر مملکت کا گاجر کاحلوہ اپوزیشن لیڈر
کو خوب بھایا خورشید شاہ نے گاجر حلوہ بھجوانے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا
کیا ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندان سے میرا تعلق بہت پرانا ہے ،جیل میں بھی ہم دونوں اکھٹے رہے۔
اپوزیشن لیڈر نے ممنون حسین کی کوکنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں بیان
نہیں کر سکتا کہ ممنون حسین کتنا اچھا کھانا بناتے ہیں جب ہم جیل میں تھے
تو وہ ایسی ایسی چیزیں کھلاتے تھے کہ میں بیان نہیں کرسکتاجبکہ کھانا تو
میں بھی بناتا ہوں لیکن صدر ممنون مجھ سے اچھی بریانی بناتے تھے ایسی
بریانی جو میں نے کہیں اور نہیں کھائی۔