Dec 21, 2017 01:46 pm
views : 630
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 142 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،142 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 142 پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ 38350 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 286 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 97 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،170 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔