پشاور ،ضلعی حکومت کی جانب سے فخر پشاورایوارڈ کا انعقاد
پشاور کے ٹیلنٹ کو سراہنے کے لئے منعقد ہوئی رنگا رنگ تقریب جس میں مختلف
شعبہ زندگی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے فنکاروں کو فخر پشاور ایوارڈ
سے نوازا گیا تاہم پاکستان کے سابق فٹ بال پلیئرگوہر زمان نے احتجاجاایوارڈ
وصول کرنے سے انکار دیا۔
پشاور میں منعقد ہوا فخر پشاور ایوارڈ شو،ضلعی حکومت کی جانب سے پشاور کے
ٹیلنٹ کو سراہنے کے لئے تقریب میں کھیلوں، فنکاری، موسیقی سمیت مختلف شعبہ
زندگی میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے
ہیروز کو فخر پشاور ایوارڈ سے نوازا گیا،تقریب میں فنکاروں کی جانب
سےموسیقی بھی پیش کی گئی۔
فخرپشاورایوارڈ پانے والوں کا کہنا تھا کہ بلاآخر عوامی عہدہ داروں کو ٹینلٹ کو سراہانے کا ٹائم مل ہی گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلی بار پورے صوبے کے فنکاروں کے لئے فخر
خیبرپختونخوا کے نام سے ایوارڈ منعقد کیے جاینگے۔
ایوارڈ تقسیم کے دوران پاکستان کے سابق فٹبال پلیرگوہر زمان نے ایوارڈ
تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو کھیلوں کے
میدان میں جلسوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
تقریب میں شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جہاں فنکاروں کی جانب سے
پیش کیے جانے والے نغمے اور پرفارمنس ان کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی فنکا
انکل ٹونی نے کہا کہ ہمیں امید نہیں تھی کہ حکومت ہمارے لئے یہ سب کرے گا
تاہم ہم ایوارڈ کے انعقاد پر بہت خوش ہیں۔
ٹی وی فنکا رہ بشریٰ اعجاز نے کہا کہ کہ حکومت کی جانب سے ایوارڈ دیے جانا خوش آےند ہے جبکہ اس سلسلے کو جاری رہنا چاہیے۔