Dec 21, 2017 04:10 pm
views : 603
Location : Nishtar Hospital
Khanewal- Eleven dead, Several injured in Khanewal Bus Collision
خانیوال، بس اورٹرالرکے درمیان تصادم ،11 افراد جاں بحق
خانیوال کےقریب ایم 4 موٹر وے پر دھند کے باعث مسافر بس کے ٹریلر سے ٹکرانے
کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی، زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان میں طبی
امداد دی جارہی ہے۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس لاہور سے راجن پور
جارہی تھی کہ شدید دھند کے باعث خانیوال کے قریب ایم 4 موٹر وے پر آگے
جانے والے ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
حادثے میں ایک خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق اور متعداد مسافر زخمی ہوئے،
زخمیوں کو نشتراسپتال ملتان منتقل کیا گیا جہاں 2 زخمی دوران علاج دم توڑ
گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی جبکہ 28 زخمیوں کو اسپتال
میں طبی امداد دی جارہی تھی۔زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویش ناک
ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے
مسافروں کا تعلق خانیوال، راجن پور، ڈیرہ غازی خان اورلاہورسمیت مختلف
علاقوں سے تھا جب کہ لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کیا جارہا ہے۔