Dec 21, 2017 04:34 pm
views : 775
Location : Bahawalpur Training Area
Rawalpindi- COAS General Qamar Javed Bajwa visited Bahawalpur to witness winter collective training exercise of mechanized formation
راولپنڈ ی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بہاولپور کا دورہ ،موسمِ سرما کی مجموعی تربیتی مشقوں کا جائزہ
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج دہشت گردی کے
خلاف جنگ میں مصروف سہی لیکن روایتی دشمن کے خطرات نظرانداز نہیں کرسکتے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر
جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے موسمِ سرما کی مجموعی
تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوج
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مصروف ہے لیکن
روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔