Dec 21, 2017 05:55 pm
views : 580
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Indonesian Delegation
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے انڈونیشیا کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے انڈونیشیا کے صدر کے خصوصی
ایلچی برائے او آئی سی (اسلامی تعاون تنظیم) اور مشرق وسطیٰ علوی شہاب کی
قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دو
طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا
گیا ۔ملاقات میں مختلف شعبوں اور معاشی میدان میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
بھی کیا گیا ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اچھے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات موجود
ہیں۔ انڈونیشیا کے ساتھ مختلف شعبوں اور معاشی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے
ہیں۔انڈونیشیا نے پالیسیوں کے تسلسل کے باعث معاشی و صنعتی ترقی کی ہے۔
ایگروبیسڈ انڈسٹری میں انڈونیشیا آگے ہے۔
محمد شہباز شریف نے کہاہم کو مل کر معاشی میدان میں آگے بڑھنے کی جنگ لڑنی
ہے۔ روایتی جنگوں کا دور گزر چکا ہے۔ اب مل کر غربت، بیروزگاری اور عدم
مساوات کے خاتمے کی جنگ لڑنا ہوگی۔ عوام کی ترقی اور خوشحالی کی جنگ میں
ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے۔ پاکستان کو دہشت گردی اور توانائی بحران کا سامنا
رہا ہے۔ پاکستان کے عوام بہادر مسلح افواج اور پولیس نے اس جنگ میں عظیم
قربانیاں دی ہیں۔
انڈونیشیا کے صدر کے خصوصی ایلچی برائے او آئی سی (اسلامی تعاون تنظیم) اور
مشرق وسطیٰ علوی شہاب نے کہا پاکستان خصوصاً پنجاب کے ساتھ معاشی اشتراک
کار بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انڈونیشیا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت
اہمیت دیتا ہے۔انڈونیشیا کے صدر بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔پاکستان
کی موجودہ حکومت نے توانائی بحران پر قابو پا کر ایک سنہری کارنامہ سرانجام
دیا ہے۔مختصر مدت میں توانائی منصوبوں کی تکمیل آپ کی محنت اور لگن کا
نتیجہ ہے۔
صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، شیر علی خان، شیخ علاؤالدین، وائس چیئرمین
پنجاب سرمایہ کاری بورڈ، خواجہ احمد حسان، متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام اور
انڈونیشیا کی مختلف کمپنیوں کے سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
انڈونیشیا کے سفیر آئیوان سیودھی امری بھی اس موقع پر موجود تھے۔