Dec 21, 2017 06:17 pm
views : 589
Location : Parliament House
Islamabad- Speaker NA Ayaz Sadiq meets Oman Ambassador Al Shiekh Mohammed Omar Ahmed Al Marhoon
اسلام آباد ، اومان کے سفیرالشیخ محمدعمر احمدالمرہون کی ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات
اسلا م آباد میں اومان کے سفیرالشیخ محمدعمر احمدالمرہون نے ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔
ترجمان اسپیکرقومی اسمبلی کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور اومان کے مابین
دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پر ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا پاکستان برادر
اسلامی ملک اومان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،پاکستان تمام
دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو پارلیمانی سطح پر مضبوط اور مستحکم بنانے کا
خواہاں ہے۔
ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مزید کہاعلاقائی ترقی سمیت دیگر
اہم شعبوں میں پاکستان اومان کے ساتھ تعاؤن کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
اومان کے سفیرالشیخ محمدعمر احمدالمرہون نے کہا اومان پاکستان کے سا تھ
تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،اومان پاکستان کے ساتھ پارلیمانی
روابط کو فروغ دینا چاہتا ہے۔