Dec 21, 2017 06:28 pm
views : 592
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 507 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 507 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روز جمعرات (21دسمبر
2017) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
507 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 38715 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 366 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 196 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،152 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔