Dec 21, 2017 07:05 pm
views : 569
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Japan Ambassador
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہا ؤس کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو
طرفہ تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا
گیا۔
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا پاکستان اور جاپان کے
مابین بہترین تعلقات موجود ہیں۔ جاپانی قوم نے اپنی محنت سے نمایاں ترقی کی
ہے۔ میں جاپانی قوم کی محنت کا بہت بڑا معترف ہوں۔دونوں ممالک کے مابین
معاشی و تجارتی تعاون بڑھانے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاپاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم بھی
بڑھانا ہو گا۔پاکستان کی موجودہ حکومت نے توانائی بحران کا خاتمہ کیا
ہے۔تعلیم، صحت اور شہری سہولیات کی بہتری میں جاپان کا پنجاب حکومت کے ساتھ
تعاون لائق تحسین ہے۔ پنجاب میں تعلیم، صحت ، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں
سرمایہ کاری کا بڑا پوٹینشل موجود ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی ساز گار ماحول
پیدا کیا گیا ہے۔حکومت کی شفافیت کی پالیسی کے باعث بڑی تعداد میں غیر
ملکی سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ جاپان بھی سرمایہ
کاری کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے کہا جاپان او رپاکستان کے تعلقات کو معاشی
تعاون میں بدلنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے
خواہاں ہیں۔ پاکستان اور جاپان میں معاشی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔