Dec 21, 2017 07:13 pm
views : 564
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain meets Outgoing Ambassador Kazakhstan
اسلام آباد ، صدر مملکت ممنون حسین سے قزاقستان کے سبکدوش سفیر کی ملاقات
اسلام آباد میں صدرمملکت ممنون حسین سے قزاقستان کے سبکدوش سفیر نے ملاقات کی۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین نے کہا پاکستان میں
قزاقستان کے سفیر کا قیام بہت یاد گار اور مفید رہا، ہم آپ کو پاکستان کا
بہترین دوست اور پاکستانی سمجھتے ہیں، آستانہ کے دورے کے موقع پر صدر
قزاقستان سے بڑی مفید ملاقاتیں رہیں۔
صدرمملکت ممنون حسین نے مزیدکہادونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں
تعاون میں مزید اضافے پر توجہ کی ضرورت ہے،قازقستان کے صدر ، حکومت اور
عوام تک میری نیک خواہشات پہنچا دیں۔
اس موقع پر قزاقستان کے سبکدوش سفیر نے کہا قزاقستان کے عوام پاکستان کو اپنا بھائی اور قریب ترین دوست سمجھتے ہیں۔