Dec 21, 2017 07:23 pm
views : 539
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain meets OPF Board of Governor Chairman Barrister Amjad Malik
اسلام آباد ، صدر مملکت ممنون حسین سے او پی ایف کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کی ملاقات
اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے او پی ایف کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے ملاقات کی۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بیرون ملک 90 لاکھ پاکستانیوں کی فلاح و
بہبود اہم ذمہ داری ہے اورتارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیاد وں پر حل کرنا
ضروری ہیں۔
صدر ممنو ن حسین نے اس موقع پرکہا کہ اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کا ایک
اہم مقصد بیرون ملک پاکستانیوں کی اور پاکستان میں اْن کے خاندان کی فلاح و
بہبود ہونی چاہیے، توقع ہے کہ او پی ایف اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا
کرتی رہے گی۔
ممنون حسین نے بیرون ملک پاکستانیوں کی تعداد میں کمی کے رحجان پر اظہار
تشویوش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے ہنر مند اور غیر ہنر مند کارکنان کو
بیرون ملک روزگار دلانے کے نئے طریقوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ اوپی ایف بیرون ملک پاکستانیوں کے سفارت خانو ں کے
ساتھ روابط میں مزید اضافہ کرے تاکہ اْن کے مسائل زیادہ سے زیادہ حل کیے
جاسکیں،اس کے لیے ضروری ہے کہ سفارت خانوں میں کمیونٹی ویلفیئر آفیسر کی
کارکردگی بہتر بنائی جائے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے مزیدکہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے بچوں کے
پاکستانی تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے کوٹے کے تعین کے لیے کام کیا جائے
اور عرب ممالک میں پاکستانی اسکولوں کے قیام کے لیے سنجیدگی سے کام کیا
جائے تاکہ عرب ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے بچوں کے لیے سستی
تعلیم کی فراہمی ممکن ہو سکے۔
او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے تارکین وطن کے
مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر صدر ممنون حسین کا شکریہ ادا کیا۔