Dec 22, 2017 01:21 pm
views : 662
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 423 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،423 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعے کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 423 پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ 39139 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 276 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 195 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،61 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔