Dec 22, 2017 04:34 pm
views : 671
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab Malik Muhammad Rafique Rajwana meets Governor KPK Iqbal Zafar Jhagra
لاہور ، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات
لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے ملاقات کی ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر
خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے ملاقات گورنر ہاؤس میں کی ۔ملاقات میں
ملک کی سیاسی صورتحال ، فاٹا اصلاحات اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا
گیا ۔
اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا پارلیمنٹ کی مضبوطی اور جمہوریت کا تسلسل وقت کی ضرورت ہے اور آواز بھی ۔
گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ملک دشمن اورشر پسند عناصر کو انشاء اللہ ہمیشہ شکست ہوگی ۔