Dec 22, 2017 04:46 pm
views : 643
Location : Docks Police Station
Karachi- 28 Indian Fishermen Arrested
کراچی،پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کارروائی، سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 28 بھارتی ماہی گیر گرفتار
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود سے خلاف ورزی کرنے والے
28 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیاکرکے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے کھلے سمندر میں گشت کے
دوران پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر شکار کرنے والے 28
بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے اور5 کشتیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں
جب کہ گرفتار ماہی گیروں کو مزید کارروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے
کردیا گیا ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اے ایس آئی
عبدالرشید نے کہا کہ اٹھائیس بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے جنہیں کل
عدالت میں پیش کریں گے۔