Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 22, 2017 05:32 pm views : 708

Location : Jati Umra

Lahore- PM Shahid Khaqan Abbasi meets Former PM Nawaz Sharif
  • Urdu

لاہور ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نوازشریف کی ملاقات، فاٹا معاملے پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کے درمیان ملاقات میں فاٹا اصلاحات پر مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنماؤں کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جاتی امرا میں ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے۔
ملاقات میں فاٹا اصلاحات، پارٹی امور، آئندہ انتخابات اور زیر سماعت مقدمات سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا جب کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی صدر کو فاٹا اصلاحات سے متعلق کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
ملاقات میں جے یو آئے (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق کیا گیا جب کہ اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے تیز کرنے پر بھی غورکیا گیا اور یہ قرار دیا گیا کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی تمام اداروں کی مضبوطی ہے۔
اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا 2018 انتخابات کا سال ہے، عوام اور کارکنوں سے رابطے میں تیزی لائی جائے، جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے احتساب کے عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احتساب ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا اور ٹارگٹڈ احتساب قوم کو کسی صورت قبول نہیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور 2018 کے انتخابات نواز شریف کی قیادت میں ہی لڑیں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیاکہ آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved