بہاولپور ،483 ایکڑ پر مشتمل انڈسٹریل اسٹیٹ مارچ 2018 کے آخر میں کام شروع کر دے گی
بہاولپورمیں483 ایکڑ پر مشتمل انڈسٹریل اسٹیٹ مارچ 2018 کے آخر میں کام
شروع کر دے گی جبکہ اگلے تین سالوں میں انڈسٹری کو مکمل طور پر بہالپور میں
شفٹ کردیا جائے گاانڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روز
گار کیلئے حصول کیلئے دوسرے شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔
اس سلسلے میں بہاولپورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صد ر ملک اعجاز ناظم
نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور میں
قائم کی گئی 483 ایکڑ کی انڈسٹریل اسٹیٹ ،مارچ 2018 کے آخر میں کام شروع کر
دے گی،اور اگلے تین سالوں میں انڈسٹری کو مکمل طور پر بہالپور میں شفٹ
کردیا جائے گا۔
ملک اعجاز ناظم نے کہا کے انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے بے روز گاری کا خاتمہ اور بہالپور کی ترویج وترقی میں بھی اضافہ ہوگا۔
وائس پریزیڈنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمیر سلیم نے کہا کہ انڈسٹریل
اسٹیٹ کے قیام سے لائیو اسٹاک اور کپاس دوسرے شہروں میں بھیجنے کے بجائے اب
اس پر بہاولپور میں ہی کام کیا جائے گا، جس کی وجہ سے کسان کے اخراجات میں
کمی آئے گی اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روز گار کیلئے حصول کیلئے دوسرے
شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔