Dec 22, 2017 07:05 pm
views : 569
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- Secretary Election Commission Sardar Yaqoob Media Talk
اسلام آباد،مئی 2018 تک حلقہ بندیوں کا تمام کام مکمل کر لیا جائیگا،سیکرٹری الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیر صدارت
الیکشن 2018 کیلئے نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں
چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز، چیف سیکرٹریز، چیئرمین نادرا، سیکرٹری شماریات
شریک ہوئے، اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کے معاملے پر
جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری
الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا کہ تمام متعلقہ اتھارٹیز کو 16 دن
کے اندر نقشے فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے ، الیکشن کمیشن کو 15 جنوری تک
نقشے مل جائیں گے جس کے بعد حلقہ بندیوں کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا، اگر
نقشے پہلے مل گئے تو کام جلدی شروع کردیا جائے گا۔
سدردار یعقوب فتح نے بتایا کہ حلقہ بندیوں کیلئے 5کمیٹیاں قائم کردی ہیں جن
میں سے 4صوبوں کیلئے اور ایک وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں حلقہ بندیوں
کا جائزہ لے گی، یہ کمیٹیاں نقشوں کا جائزہ لیں گی اور 15 جنوری کے بعد 45
دن کے اندر حلقہ بندیوں کا پرپوزل تیار کیا جائے گا جس کے بعد لوگوں کو
اعتراضات داخل کرنے کیلئے ایک مہینہ دیا جائے گا اور ایک مہینے کے اندر
اعتراضات کا جائزہ لے کر حلقہ بندیوں کو فائنل کردیا جائے گا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ نئے انتخابات کیلئے ووٹر لسٹوں کا کام
30 اپریل کو ختم کردیا جائے گاکیونکہ قانون کے مطابق 5 مئی کے بعد ووٹر
لسٹوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جاسکتی،ووٹر لسٹوں کی تصدیق کیلئے
صوبائی حکومتوں سے ہزاروں لوگ چاہئیں جس کا مطالبہ کردیا ہے،صوبائی حکومتیں
اپنے پیسوں سے انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں گی۔