بہاولپور،شہر کا زمینی پانی ستر فیصد خراب، ہیپاٹائٹس دیگر بیماریوں میں اضافہ کا بھی خدشہ
بہاولپور میں پانی کے لیبارٹری جانچ کے مطابق شہر کا زمینی پانی ستر فیصد
خراب ہو چکا ہے جس میں آرسینک اور آئرن کی مقدار میں اضافہ ہو چکا ہے جس کے
باعث ہیپاٹائٹس ab اور c کے علاوہ گردے کی بیماریوں میں اضافہ کا بھی خدشہ
ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ شہریوں کو پانی ابال کر پینا چاہئے تاکہ خطرناک
بیماریوں سے تحافظ مل سکے ۔
واٹر ٹیسٹ لیبارٹری کے اسسٹنٹ محمدلطیف نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے
گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پانی میں آرسینک کی موجودگی کینسر جیسے موذی مرض کا
بھی سبب بنتی ہے ۔
لیبارٹری اسسٹنٹ محمد لطیف نے کہا کہ پانی آلودہ ہونے کے سبب بہاولپور میں
پینے کے پانی کیلئے جگہ جگہ فلٹریشن پلانٹ نصب کئے گئی ہیں اورجن علاقوں
میں فلٹر شدہ پانی میسر نہ ہوتو شہریوں کو پانی ابال کر پینا چاہئے تاکہ
خطرناک بیماریوں سے تحافظ مل سکے ۔