کو ئٹہ، شہر یوں کا گیس پر یشر میں کمی کے خلاف احتجاجی مظا ہر ہ اور دھرنا
کو ئٹہ میں شہر یوں نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گیس پر یشر میں کمی کیخلاف
دھرنا اوراحتجاجی مظا ہر ہ کیا ،احتجاجی مظاہرے میں انتظامیہ کے خلاف شدید
نعرے بازی کی گئی۔
مظاہرین کا کہناتھا کہ شہری کئی ماہ سے شدید سر دی میں گیس کی بنیادی سہو
لیات سے محروم ہیں جس کے باعث نہ صرف گھر میں بچے بیمار ہو رہے ہیں بلکہ
سخت سردی میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے علا قے کے لوگ نکل مکانی پر مجبور ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بل آتے ہیں لیکن گیس نہیں آتی اگر سو ئی سدرن گیس
کمپنی نے گیس پر یشر کا مسلہ جلد حل نہ کیا تو گیس آفس کے سامنے دھرنا دیا
جا ئے گا۔
مظاہرے میں شریک شخص نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا ہم نے عدالت کا دروازہ ھبی کھٹکھٹیا ہےسوئی گیس حکام سے بھی ملاقاتیں
کی ہیں لیکن اسکا کوئی حل نہیں نکلا۔
ایک اور شہری نے کہا کہ آج تک ہم نے اپنے ایم پی اے کی شکل تک نہیں دیکھی
ہے جبکہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے گھروں کی خواتین رات کو تین بجے اٹھ
کر بچوں کے لئے ناشتہ بناتی ہیں۔