پشاور،جماعت اسلامی پشاور کی جانب سے امریکی قونصلیٹ کے پاس القدس مارچ
جماعت اسلامی پشاور کی جانب سے امریکی قونصلیٹ کے پاس القدس مارچ کیا گیا
اور امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے
پرشدید احتجاج کیا گیا،مظاہرے میں جماعت اسلامی کے سینکڑون کارکنان نے شرکت
کی ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر
انکے مطالبات درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ القدس مسلمانوں کا قبلہ اول اور مسلمانوں کے دلوں کی
دھڑکن ہے یہ صرف اور صرف مملکت فلسطین کا دارالحکومت ہے القدس کو کسی قیمت
پر بھی اسرائیلی دارالحکومت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ القدس مسلمانوں کا قبلہ اول اور مسلمانوں کے دلوں
کی دھڑکن ہے یہ صرف اور صرف مملکت فلسطین کا دارالحکومت ہے القدس کو کسی
قیمت پر بھی اسرائیلی دارالحکومت تسلیم نہیں کیا جائے گا جبکہ احتجاج
جمہوری اور قانونی حق ہے، جسے کوئی نہیں روک سکتا،امریکہ نے بیت المقدس کو
اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرکے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے،
امریکہ نے نہ صرف سفارتی دہشت گردی کی بلکہ اپنے فیصلے سے امت مسلمہ کے
جذبات بھڑکائے، القدس کو امریکا نے اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم اور وہاں
اپنا سفارت خانہ قائم کرکے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، یہ اس صدی کا
سب سے بڑا سانحہ ہے اور امریکی اقدام عالم اسلام پر براہ راست حملہ اور
کھلا اعلان جنگ ہے۔
واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے جماعت اسلامی کو
امریکی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرے کرنے کی اجازت دینے سے انکار جبکہ جماعت
اسلامی نے امریکی قونصلیٹ کے باہر ہر صورت احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔