پشاور، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کو عوام کے سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے،آئی جی کے پی کے
آئی جی کے پی کے خیبرپختونخوا صلاح الدین خان محسود کا کہنا ہے کہ پاکستان میں
تخریب کاری کرنے والے دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ہمسایہ ممالک میں ہیں ۔
پولیس میں توصیفی اسنادکی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی
خیبرپختونخوا صلاح الدین خان محسود نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کرنے
والے دہشتگرد دوسرے ممالک میں پناہ لیتے ہیں، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے
واقعات میں 2014 کی نسبت 2017 میں 75 فیصد کمی آئی ہے۔
آئی جی نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کو عوام
کے سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے،اسناد دینے پرصوبائی حکومت کے شکر گزار ہیں تاہم
ہمارا کام عوام کی حفاظت اور امن و امان کو برقرار رکھنا ہےْ۔
تقریب میں ایگریکلچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے حملے میں بہادری کا مظاہرہ کرنے
والی پولیس اور آرمی افسران اور جوانوں میں سپیکرصوبائی اسمبلی اسد قیصر نے
توصیفی اسناد تقسیم کئے۔