Dec 23, 2017 03:43 pm
views : 693
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab Malik Muhammad Rafique Rajwana attends Christmas Ceremony
لاہور ، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی کرسمس کی تقریب میں شر کت
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے گورنر ہاؤس میں کرسمس کی تقریب میں شر کت کی ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق وفاقی وزیر کامران مائیکل نے تقریب میں خصوصی
طور پر شر کت کی ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کرسمس
کا کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی ۔
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا پا کستان یہاں بسنے والے تمام
مسلمانوں اور غیر مسلموں کا مشترکہ گھر ہے ۔ اسلام باہمی پیار ،اتحاد
،احترام اور باہمی رواداری کا درس دیتا ہے ۔
ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزیدکہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اقلیتوں نے بھی
لاتعداد قربانیاں دی ہیں ۔ملک کی موجودہ قیادت اقلیتوں کو ان کے حقوق
فراہم کرنے سے غافل نہیں ۔
وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہا پاکستان کے پر چم میں سفید رنگ اقلیتوں کے
حقوق کا ترجمان ہے ۔مسیحی برادری دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پا ک فوج اور
عوام کی قربانیوں پر ناز کرتی ہے ۔