کراچی ،سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی احتساب عدات میں پیشی
سندھ کے سابق وزیرشرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ میں انتقامی کارروائیاں کی
جارہی ہیں،باقی علاقوں میں وی وی آئی پی پروٹوکول دیے جارہے ہیں،وہاں
شاہی خاندان کو ضمانت کی ضرورت ہی نہیں۔
احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےشرجیل میمن نے کہا کہ جنہیں
شاہانہ پروٹوکول دیا جارہا ہے وہ لندن گھوم رہے ہیں، جن کا شاہانہ احتساب
ہورہا ہے وہی رو رہے ہیں،جنہیں جیل بھیجا جارہا ہے وہ مقدمات کا سامنا
کررہے ہیں، یہ کھلا امتیازی سلوک ہے، اعلیٰ عدالتوں کو نوٹس لینا چاہیے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ نیب کا دُہرا معیار مناسب نہیں، وہ نواز شریف
نہیں جو عدالتوں پر حملے کریں،نواز شریف سیاسی شہید بننےکیلیےسیٹ اپ ڈسٹرب
کرنا چاہ رہے ہیں۔