پشاور،ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پر
پاکستان کے مختلف شہر وں کی طرح پشاور میں بھی کرسمس کی خریداری زوروں پر
ہے جبکہ شہریوں کی جانب سےکرسمس پارٹیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کرسمس کے موقع پر سیاسی جماعتوں،سول سوسائٹی کی تنظیموں اور تعلیمی اداروں
کی طرف سے بھی کرسمس کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کرکے مسیحی برادری کے ساتھ
اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔
صوبے بھر کے سرکاری اور غیر سرکاری ادارے کرسمس کے حوالے سے تقریبات منعقد
کر رہے ہیں۔پشاور صدر کے مین بازار میں دکانوں کے باہر کرسمس ٹری اور دیگر
اشیا کےشوکیسوں میں سج گئیں ہیں ۔کرسچن برادری نے بھی خریداری کے لیے
بازار کا رخ کر لیا۔
اخیم مسیح کے بقول ولادت مسیح کی خوشی میں منائے جانے والے مذہبی تہوار کرسمس کی تقریبات اب محدود ہوتی جا رہی ہیں۔
اس موقع پر دکاندار اقبال خان نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے درخت پرسجاوت کا سامان اور اس کے علاوہ مختلف
قسم کے تحائف وغیر ہ کی خریداری میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے۔