خانپور،تحصیل خانگڑھ اور ضلع گھوٹکی میں تیرہ سال قبل قائم کیا گونمنٹ گرلز اسکول خستہ حالی کا شکار
خانپور کی تحصیل خانگڑھ اور گھوٹکی کے علاقے خانپور مہر میں 2005 میں قائم
کیا گیا گونمنٹ گرلز ہائی اسکول خستہ حالی کا شکارہونے کے ساتھ اساتزہ
،دیگر اسٹاف اور اسکول فرنیچر سے بھی محروم ہے،تیر ہ سال گزرنے کے باوجود
اسکول میں نا تو استاتذہ مقرر کئے گئے ہیں اور نا ہی یہاں کوئی چوکیدار نظر
آتا ہے جبکہ اسکول کے احاطے میں ٹی ایم او کی جانب سے شہر بھر کا کچرا بے
فکری سے پھنکاجاتا ہے۔
اسکول کے لوہے کے دروازے اور کھڑکیاں بھی غائب ہیں ، اسکول میں بنیادی
سہولیات نہ ہونے کے باعث اسکول کے بچے سخت سردی میں زمین پر بیٹھ کر تعلیم
حاصل کرنے پر مجبور ہیں،خانپورمہر کی عوام نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا
ہے کہ سکو ل کی تعمیرات کا کام ازسرنو شروع کیا جائے تاکہ یہاں کے بچے
تعلیم حاصل کر کے اپنے مستقبل کو روشن بنائیں۔