کراچی،حبیب بنک کے ملازمین کی جانب سے ایک سو اسی ملازمین کو مبینہ طور پرجبری ریٹائر کرنے کے خلاف احتجاج
حبیب بنک کے ملازمین کی جانب سے ایک سو اسی ملازمین کومبینہ طور پر جبری
ریٹائر کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا،کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے
مظاہرے میں ایچ بی ایل کے ریٹائر کئے گئے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت
کی،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات اور
ملازمین کا قتل عام بند کیا جائے کے نعرے درج تھے،اس موقع پر مظاہرین کی
جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں بغیر کسی نوٹس کے فارغ کیا گیا ہے،مظاہرین نے
وزیر اعظم اور چیف جسٹس سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرے میں
شریک خلیل الرحمان نے کہا کہ ہمیں بغیر کسی وجہ کے نوکری سے فارغ کردیا گیا
ہے ،ہم نہیں جانتے کہ ہمیں کیوں فارغ کیا گیا ہے صبح جب ہم دفتر آئے تو
ہمیں کہا گیا کہ اب ادارے کو آپ کی ضرورت نہیں ہے،ہم وزیر اعظم اور چیف
جسٹس آف سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ اس ساری صورتحال کا
نوٹس لیں۔