لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ ون اورٹوکا افتتاح کر دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ ون اورٹوکا افتتاح کر دیا۔
بائیس اعشاریہ 4کلو میٹر طویل شاہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ لاہور آبادی کے لحاظ سےبہت پھیل گیا ہے،
شہریوں کواچھی ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبےپرایک بار پھر کام شروع
ہوچکاہے، مل کر ملک کو عظیم بنا سکتے ہیں ، اورنج لائن منصوبہ اعلیٰ کوالٹی
کا شاہکار ہے ، اس منصوبے پر کام کرنے والوں کو پرفارمنس سرٹیفیکیٹ دیں
گے۔
منصوبے کے تحت فرنیٹئر ورکس آرگنائزیشن کے تعاون سے ایک سال میں 22 اعشاریہ
سات کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی گئی ہے جو پنجاب میں سرکاری اور نجی شعبے
کی شراکت داری میں بنیادی ڈھانچے کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔