Dec 23, 2017 08:00 pm
views : 734
Location : Ankara Kaur Dam
Gwadar- Pak Army organizes Passing out parade of Levies Police and FC
گوادر،پاک فوج کی 35 ایف ایف بٹالین گوادر کے زیر تربیت، لیویز اور پولیس کے باسٹھ جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
پاک فوج کی 35 ایف ایف بٹالین گوادر کے زیر تربیت، لیویز اور پولیس کے باسٹھ جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ۔
پاسنگ آؤٹ کے موقع پر آنکڑہ ڈیم میں لیویز فورس اور پولیس کے جوانوں نے مشق
کے دوران نا صرف دہشت گردوں کے کیمپوں کو کامیابی سے نشانہ بنایابلکہ دہشت
گردوں پر قابو پاکر ان کا صفایا کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ
بھی کیا۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ اور تربیتی آپریشن کے مہمان خصوصی پاک آرمی 440 برگیڈ کے
کمانڈر برگیڈئیر کمال اظفر اور ڈپٹی کمشنر گوادر محمد نعیم بازئی تھے۔
اس موقع پر پاک آرمی 440 برگیڈ کے کمانڈر برگیڈئیر کمال اظفرنے خطاب کرتے
ہوئے کہا کہ پاک فوج، لیویز اور پولیس کے پیشہ ورانہ امور کی بہتری اور ان
کی ٹریننگ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا آج کی یہ پاسنگ آؤٹ
پریڈ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔