بہاولپور ،کے صحرائے چولستان کاقلعہ موج گڑھ زبوں حالی کا شکار
ضلع بہاولپور کے صحرائے چولستان کاقلعہ موج گڑھ زبوں حالی کا شکار ہے
سینکڑوں سال پرانا قلعہ موج گڑھ کے آئندہ چند روز میں زمین بوس ہونے کا
خدشہ ہے۔
سابق عباسی حکمرانوں کی تاریخ کو سموئے قلعہ موج گڑھ محکمہ آثار قدیمہ کی
توجہ کا منتظر ہے اگر محکمہ آثار قدیمہ توجہ دے توتاریخ کے اس حصے کو مٹنے
سے بچایا جا سکتا ہے جو آنے والے سیاحوں کے لئے بہترین تفریح گاہ ثابت ہونے
کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاحوں اور غیر ملکی ماہرین آثار قدیمہ کے لئے
دلچسپ جگہ ثابت ہو سکتا ہے،مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگر حکومت توجہ دے تو
اس قیمتی سرمائے کو تباہ ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے شیر چولستان
مقامی شخص عبدالحمید بھٹی نے کہا کہکہ اگر حکومت چاہے تو بہت کچھ کر سکتی
ہے اس سلسلے میں حکومت کا اقدامات کرنے چاہیئیں۔
ریاض بھٹی نے کہا کہ محکمہ آثار قدیمہ کا یہ فرض بنتا ہے کہ قلعے کی مرمت
کریں یہ پھر سے آباد ہو سکتا ہے جبکہ آنے والے سیاح بھی حکومتی عدم توجہی
کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔
ایک اور شخص محمد صادق نے کہا کہ عباسی دور حکومت میں یہ قلعہ آباد تھا
جبکہ بعد میں آنے والی حکومتوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی،میری موجودہ
حکومت سے اپیل ہے کہ اس پر توجہ دے اور اپنے تاریخی سرمائے کو ختم ہونے سے
بچائے۔