لاہور،صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کی کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت
صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت بین المذاہب ہم
آہنگی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور اس کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے
ہیں ۔
پنجاب کریکولم اور ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے
ہوئے رانا مشہودنے کہا کہ ملک میں میرٹ کو فروغ دیا جا رہا اور سب کو
بلاتفریق آگے بڑھنے کے مواقع حاصل ہیں جس کا ثبوت مسیحی نوجوان شمون کا
سرکاری ادارے میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنا ہے۔
وزیر تعلیم نے ملک میں تعلیم کے فروغ کے لئے پنجاب کریلولم اینڈ ٹیکسٹ بک
بورڈ کی کارکردگی کو سراہااور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔
پنجاب کریکولم اور ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرپرسن ریٹائرڈ لفٹیننٹ جنرل محمد
اکرم خاں نے کہا کہ کرسمس امن محبت ہم آہنگی اور پیار کا تہوار ہے ۔