Dec 23, 2017 09:11 pm
views : 573
Location : Saint Patrick's Cathedral Church
Karachi- Christmas Preparation
کراچی،کرسمس کے سلسلے میں سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل چرچ میں تقریب کا انعقاد
مسیحی برادری نے 25دسمبر بروز پیر کو کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش
اور مذہبی جذبے سے منانے کیلئے اپنے گھروں اور چرچز کو بھی خوبصورتی سے
سجانا شروع کر دیا ہے۔
علاوہ ازیں میری کرسمس ڈے کی غرض سے کیک کاٹنے کی تقریبات کاآغازبھی ہو
چکاہے اور کرسچین خواتین، مرد ، بچے ایک دوسرے کوتحفے تحائف بھی فراہم
کررہے ہیں۔
گرجا گھروں میں اس سلسے میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے کراچی کے سینٹ پیٹرک
کیتھیڈرل چرچ میں اس سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں
شریک بچوں نے گیت گائے اور مذہبی خاکے پیش کئے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بشپ ایورس
منٹو نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقع پر ہم سب کو افسوس ہے
لیکن سب لوگ پانی قریبی گرجا گھروں میں عبادات میں مصروف ہیں۔