وہاڑی،غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے نواحی گاؤں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
و ہاڑ ی میں غیر سرکاری فلاحی تنظیموں کی جانب سے نواحی گاؤں 8 ڈبلیو بی
میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 125 مریضوں کا فری
الٹراساؤنڈ کیا گیا اور 430 جنرل مریضوں کا چیک اپ کیا گیا نجی کمپنی
میڈیسن کمپنی کے تعاون سے تمام مریضوں کو مفت ادویات دی گئیں۔
میڈیکل ڈاکٹرز کی ٹیم میں ڈاکٹرسعدیہ کنول راؤ ،ڈاکٹر صوبیہ کنول راؤ ،
ڈاکٹر عدیلہ ریحان ڈاکٹر عثمان وارث نے مر یضوں کو چیک کیا اور ان کو
ادویات دیں ،فری میڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد پر تمام ڈاکٹرز کو ضلعی صدر
آفاق سراج راؤ اور دوسری فلاحی تنظیم کے نمائندے محمد فیصل نے شیلڈ دیں ۔
سماجی تنظیم کے وہاڑی کے ضلعی صدر آفاق سراج راؤ نے ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے علاقہ کے ان غریب اور مستحق
لوگوں کے لیے کام کر رہے ہیں جو ایک وقت کی بھی دوائی نہیں لے سکتے آج
الحمد اللہ 600 کے نزدیک مریضوں کو فری چیک کیا گیا ۔
آفاق سراج راؤ نے مزید کہا کہ انسان کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں ہے ہمارے
حو صلے بلند ہیں ہم اپنی طاقت سے بڑ ھ کر مستحق لوگوں کی خدمت کریں گے ۔
فلاحی تنظیم کے نمائندے محمد فیصل نے کہا کہ ہماری تنظیم صوبے بھر میں
دیہات کے علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرتی ہے جنکا مقصد غریب
عوام تک بہتر طبی سہولیات مہیا کرنا ہے۔
اس موقع پر سماجی تنظیم کے ممبران ارسلان احمد، اشفاق احمد بھٹی ،عامر نوید
،ملک وارث علی ، مشتاق سراج ، آفتاب سراج ، طاہرحسین ،مقصود احمد، موجود
تھے ۔