واشنگٹن ڈی سی،پاکستانی سفیر اعزازچوہدری میڈیکل کلینک مسلم کمیونٹی سینٹر (ایم سی سی) کا دورہ
پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے پاکستانی امریکی کمیونٹی کے ارکان کے
دعوت پر سلور اسپرنگ کے علاقے میں واقع میڈیکل کلینک مسلم کمیونٹی سینٹر
(ایم سی سی) کا دورہ کیا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر رشید اے چوٹانی اوریم سی سی میڈیکل کلینک کے دیگر
ارکان نے اعزاز چوہدری کا استقبال کیااس موقع پر پاکستانی سفیر کو ادارے کی
سرگرمیوں اور کلینک کی طرف سے پیش کردہ طبی سروسز اور علاج کے سلسلے میں
بہت کم قیمتوں پر میڈیکل کوریج کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اعزاز چوہدری نے امریکہ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں معاشرتی خدمت، فلاح و
بہبود اور انسانی حقوق کے لئے پاکستانی امریکی شراکت کی تعریف کی،اعزاز
چوہدری نے کہا کہ کلینک ہزاروں افراد کورنگ، نسل، مذہب یا صنف کے امتیاز
بغیر معیار ی خدمات مہیا کررہا ہے۔
اعزاز چوہدری نے پاکستانی امریکیوں کی جانب سے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔